: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،10مئی (ایجنسی) 1 جون سے ملک کا سب سے بڑا سرکاری بینک ایس بی آئی کے گاہکوں کو اپنی خدمات پر سرویس چارج بڑھا کر جھٹکا دینے والا ہے- بھلے ہی ملک کے سب سے بڑے قرض دینے والے SBI نے اپنے ہوم لون گاہکوں کو حال ہی میں سستی کی شرح کا تحفہ دیا ہو لیکن یہ 1 جون سے یہ بینک اپنی کئی سروسز کے فیس میں اضافہ کرنے جا رہا ہے.
پہلی جون سے اگر آپ SBI جاکر کٹے پھٹے نوٹ بدلواتے ہیں یا ایک حد سے زیادہ بار پیسے نکالتے ہیں تو SBI آپ سے چارج لے گا.
یہاں تک کہ بنیادی بچت بینک ڈیپازٹ اکاؤنٹ کے گاہکوں کو پیسے نکالنے، نئے کارڈ جاری کروانے جیسی سہولیات کے لئے بھی 1 جون سے چارج دینا ہوگا. آپ کو بتاتے ہیں 1 جون سے ایس بی آئی کے گاہکوں کو کیا کیا چارج دینا پڑے گا.
بینک کے نئے قوانین کے مطابق اب کیش وڈرل لمٹ صرف 4 بار تک کے لیے ہی مفت رہے گی.
اآپ 4 بار سے زیادہ ایس بی آئی کی شاخ سے
کیش نکالتے ہیں تو آپ کو ہر ٹرانزیکشن پر 50 روپے کا سروس چارج اور سروس ٹیکس دینا ہوگا.
اگر آپ ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے 4 بار سے زیادہ نکالتے ہیں تو آپ کو ہر ایک ٹرانزیکشن پر 10 روپے سروس چارج کے ساتھ ساتھ سروس ٹیکس دینا ہوگا.
وہیں اگر آپ دیگر بینک کے اے ٹی ایم سے 4 بار سے زیادہ پیسے نکالتے ہیں تو آپ کو ہر ٹرانزیکشن پر 20 روپے سروس چارج کے ساتھ ساتھ سروس ٹیکس دینا ہوگا.
بینک 20 سے زیادہ یا 5000 روپے سے زیادہ کٹے پھٹے نوٹ بدلوانے پر پورے نوٹوں پر اب 2 سے لے کر 5 روپے تک چارج + سروس ٹیکس
اس کے تحت ہر نوٹ پر 2 روپے یا ہر 1000 روپے پر 5 روپے چارج جو بھی زیادہ ہوگا وہ وصول کیا جائے گا
کم از کم بیلنس نہیں رکھنے پر لگے گا جرمانہ
ایک جون سے بینک صرف روپے ڈیبٹ کارڈ ہی مفت میں جاری کرے گا. باقی تمام کارڈ جاری کرنے پر بینک نے سروس چارج لینے کا اعلان کر دیا ہے
1 جون سے بینک ماسٹر اور ویزا کارڈ جاری کرنے پر سروس چارج لے گا